برلن،6؍مارچ(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)گزشتہ دسمبر میں ملکی دارالحکومت برلن کی ایک کرسمس مارکیٹ پر کیے گئے دہشت گردانہ حملے کے تناظر میں جرمن سیاستدانوں نے ملکی سکیورٹی میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔ شہری ریاست برلن کے وزیر داخلہ آندریاز گائزل نے اپنے ایک انٹرویومیں کہاہے کہ عسکریت پسندوں سے متعلق چھان بین کے لیے ملکی قانون ساز نئے قوانین بنائیں گے اور اس حوالے سے نئے معیار قائم کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ انہوں نے ملکی سکیورٹی اداروں کو جدید ترین ساز و سامان مہیا کرنے کا عندیہ بھی دیاہے۔